کراچی : پیٹرولیم ڈیلرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا ملک میں پیٹرول کی بہت ذیادہ کمی ہے، پہاڑی علاقوں میں تو پیٹرول دستیاب نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت کا بیان ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر حکومت سپلائی نہیں کرے گی تو پمپ پر پیٹرول کیسے فروخت کریں گے۔
سید نظیر عباس زیدی سیکریٹری آئل ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ ملک میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے پیڑول کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔تاہم پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آتے رہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
- Advertisement -
پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ فروری میں کیا صورتحال کیا ہو گی کہنا قبل از وقت ہے، پیڑول کی بہت زیادہ کمی ہے جبکہ ملک کے دور دراز کے علاقوں میں پیٹرول نہیں ہے۔