اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، خزانے بھرنے کیلئے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کیا، قومی اسمبلی کا اجلاس سردارایازصادق کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں لیفٹیننٹ ارسلان شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہورہی ہے، پاکستان کو44ڈالر فی بیرل تیل مل رہا ہے اور موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

حکومت صرف اپنے خزانے کو بھرنے کیلئے ٹیکس لگاتی جارہی ہے، ملک ہر ماہ نیا ٹیکس عائد کردیا جاتا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کرخسارے کو پوراکرنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب آدمی اورکسان کامسئلہ ہے لیکن حکومت اس پر توجہ دینے کیلئےتیارنہیں۔


مزید پڑھیں: تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ‘ خورشید شاہ


خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، خزانے بھرنے کیلئےعوام کا خون چوسا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں ہردن ایک نیا ایشو جنم لیتا ہے، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونےچاہئیں، اس سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی، حکومت نے پارلیمنٹ سے باہرہونے والے فیصلے کرنے کے نتائج دیکھ لیے۔


مزید پڑھیں: مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں ،خورشید شاہ


مسائل کاحل پارلیمنٹ میں ہے،حکومت اس سےباہرجاتی ہے، پارلیمنٹ میں فیصلے ہونے سےمسائل کم ہوتےہیں، ہم پارلیمنٹ کواہمیت دیتےہیں اور دیتےرہیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں