تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پیٹرولیم قیمتیں، ‘شہبازشریف نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کر دی’

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر شہبازشریف نے عمران خان کےفیصلےکی توثیق کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ حکومت نےعمران خان پر الزام لگایا کہ پیٹرول کی قیمت کیوں نہیں بڑھائی کہا گیا عمران خان نےسستی شہرت کیلئےپیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی شہبازشریف نے بھی پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اب کیا ہوا؟

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ نہ بڑھانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سےعالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں عمران خان نےفیصلہ کیاکہ وقتی طور پر قیمتیں برقرار رکھنی چاہئیں عمران خان نےوزیراعظم ہوتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھیں شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کےالزامات درست نہیں ہیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف غیرفطری اتحاد بنا تھا اب عمران خان حکومت میں نہیں دیکھتےہیں اتحاد کتنے دن چلتا ہے نجی محافل میں بیٹھ کریہ ایک دوسرےکوکیاکہتےہیں سب کوپتہ ہے 4 دن ہو گئےکابینہ نہیں بنائی جا رہی یہ لوگ آگےملک کیسےچلائیں گے پی ٹی آئی حکومت میں ایسے4دن گزرتےتوپتہ نہیں کیا کچھ کہا جاتا اب میڈیا بھی خاموش ہے ہمیں تو میڈیا کہتا تھا یہ نااہل ہیں۔

Comments

- Advertisement -