اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدکرے گی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ، جس میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹرتک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدکرے گی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کر دی تھی۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول11 اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔