اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے، سمری میں یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو خوشی کی نوید سنانے کے بجائے ان کے ہوش اڑا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے سال کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں4روپے6پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 13 روپے 58 پیسےفی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسےفی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 83 پیسے فی لیٹراضافےکی سفارش کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔