ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول 92روپے لیٹر تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت91روپے96پیسے فی لیٹر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے آتے ہی عوام کو عیدالفطر کی خوشیاں دینے کے بجائے ان پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے26پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت91روپے96پیسےفی لیٹر ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے55پیسے اضافہ سے نئی قیمت105روپے31پیسےفی لیٹرہوجائے گی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6روپے14پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت74روپے99پیسے تک پہنچ گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں4روپے46پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مٹی کےتیل کی نئی قیمت84روپے34پیسے ہوگی، واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک دی

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری گزشتہ ماہ کے آخر میں وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔ تاہم یکم جون کو قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے نگراں حکومت کے وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک لی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے سفارش کردہ سمری پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کو پرانی قیمتوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں