اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا، جس میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہرصدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھا کر لیوی ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے، عالمی سطح پیٹرول سستا ہو رہا ہے مگرپاکستان میں مسلسل مہنگا کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے,عام آدمی کی زنگی اجیرن ہو چکی ہے, حکومت ریلیف دینے مین ناکام ہو چکے ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے اور عدالت قیمتوں کے تعین کے لیے حکومتی میکنزم سے متعلق وضاحت طلب کرے۔

یاد رہے حکومت نے پٹرول چودہ روپے پچیاسی پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت دو سو اڑتالیس روپے چوہتر پیسے مقرر کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے23 پیسے اضافے سے276 روپے چون پیسے، لائٹ ڈیزل اٹھارہ روپے اڑسٹھ پیسے اضافے سے دو سو چھبیس روپے پندرہ پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پٹرول پر دس روپے، ہائی اسپیڈڈیزل،کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر پانچ پانچ روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں