بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فائزر کا پاکستان کو ویکسین سپلائی رواں ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی ادویہ ساز کمپنی(فائزر) نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی سپلائی رواں ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر ملیں گی۔

ذرایع کے مطابق فائزر پاکستان کو ماہانہ بنیاد پر کورونا ویکسین کھیپ فراہم کرے گی، رواں ماہ فائزر کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملک پہنچ جائے گی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع نے مزید بتایا ہے کہ فائزر کمپنی پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، فائزر رواں ماہ پاکستان کو ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز فراہم کرے گی۔

پاکستانیوں کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر

قبل ازیں ذرایع نے یہ بھی کہا تھا کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی، تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی، رواں ماہ آنے والی 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نےخریدی ہے۔ موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکا، سائینو ویک، کین سائینو اور سائینو فارم ویکسین ملک پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاک ویک ویکسین کے لیے بھاری خام مال درآمد کیا جائے گا، پاکستان پاک ویک کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو سے لے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4روز میں45 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں