اسلام آباد : پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسدپٹھان نے مطالبہ کیا ہے کہ ارشد شریف کیس میں نواز شریف کوبھی شامل تفتیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسدپٹھان نے تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ رہنما تسنیم حیدر کی جانب سے الزامات معمولی نہیں ہیں، ارشدشریف قتل کیس میں نوازشریف سےبھی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
لالہ اسدپٹھان کا کہنا تھا کہ ہم جانتےہیں موجودہ حکومت ارشدشریف کیس کوخراب کرےگی، آج گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا رہے ہیں۔
پی ایف یو جے کے رہنما نے کہا کہ لیگی رہنماتسنیم حیدرکوپاکستان کی عدلیہ کےسامنے پیش کیاجاناچاہئے، تسنیم حیدرنےبہت بڑاانکشاف کیا ہے اس کی تحقیقات ضرورہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف شہیدکاخون رائیگاں نہیں جائے گا،قاتل منطقی انجام تک پہنچیں گے، تسنیم حیدرسےتحقیقات کرکےارشدشریف قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔
لالہ اسدپٹھان نے مزید کہا کہ صحافیوں کا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے زیر نگرانی کمیشن بنایا جائے۔
یاد رہے گذشتہ روز ن لیگ لندن کے ترجمان تسنیم حیدر نے بڑا دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل میں ن لیگ ملوث ہے۔
تسنیم حیدر کا کہنا تھا کہ سازش لندن میں تیارہوئی، مجھے میٹنگ کیلئے بلایا گیا اور کہا ارشد شریف اورعمران خان کوقتل کرنا ہے، نئےآرمی چیف کی تقرری سے پہلے دونوں کو راستے سے ہٹانا ہے۔