شیخوپورہ: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹراوراولمپین نویدعالم کی گاڑی پررات گئے مسلح افرادنےحملہ کرتے ہوئے ڈنڈوں اورہاکیوں سے گاڑی کے شیشےتوڑدئیے، حملے میں نوید عالم کابیٹاحذیفہ اوربھتیجا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اولمپین نوید عالم کی گاڑی کودوموٹرسائیکلوں پرسوارچارافراد نےروکنے کی کوشش کی۔
نامعلوم افراد نے گاڑی نہ روکنے پرگاڑی کا پیچھا کیااورشیخوپورہ اسٹیڈیم شاپنگ سنٹرمیں پہنچ کرگاڑی کوشدید توڑ پھوڑکا نشانہ بنایا اورنوید عالم کے بیٹے اورقریبی عزیزکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔