پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فلپائن میں عوام کو شکر قندی اور مکئی کھانے کا مشورہ کیوں دیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے کئی ممالک میں چاول کی قلت ہے ایسے میں فلپائن میں عوام کو متبادل کے طور پر شکر قندی اور مکئی کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کو چاول کی قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ملکی حکام نے عوام کو متبادل کے طور پر شکر قندی اور مکئی کھانے کا مشورہ دیا ہے تاہم اس حوالے سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے فلپائن حکومت نے عوام میں شکر قندی اور مکئی کھانے کا رجحان بڑھانے کے لیے چاول سے پاک خوراک کو سلوگن کے طور پر بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اینڈ افریقن کنٹریز کی ایک سینئر محقق ایکٹرینا باکلانوفا نے ازوسٹیا کا کہنا ہے کہ اس سال ایک بڑے طوفان کی آمد کے خطرے اور موسمی حالات کی وجہ سے چاول کی کاشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے جب کہ چاول کی قلت کے باعث اس کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایکٹرینا کے مطابق پچھلے سال اناج کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی کیونکہ بہت سے کسان بنیادی زرعی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے اپنی زمین کاشت کرنے کو تیار نہیں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں