تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی خاندان کو قتل کرنے والے دہشتگرد کی تصویر و تفصیلات جاری

اوٹاوا : کینیڈین پولیس نے پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روندنے والے دہشت گرد نتھینیل ولٹمین کی تصویر اور تفصیلات جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈیا کے شہر اونٹاریو میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان خاندان کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفید فام دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے 20 سالہ دہشت گرد نتھینیل کی تصویر اور تفصیلات جاری کردی اور ساتھ ہی اسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بھی پیش کردیا۔

کینیڈین عدالت میں 20 سالہ دہشت گرد پر قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کے کچلنے والا دہشت گرد مذہبی تعصب کا شکار تھا، جو ایک فارم میں کام کرتا تھا اور چھ ماہ قبل ہی اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔

خیال رہے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے کچل ڈالا تھا۔

کینیڈا : مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچل کر مار ڈالا، چار افراد جاں بحق

کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہومدیحہ اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔

Comments

- Advertisement -