تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شادی میں‌ کھانا نہ ملنے پر فوٹو گرافر کی عجیب و غریب حرکت

شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کا خواہش مند ہر شخص ہی ہوتا ہے، جس کے لیے وہ ان مناظر کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتا ہے۔

شادی کی تقریبات کے خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کےلیے دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ اپنی تمام جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں مگر اس چکر میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو خبروں کی زینت بنتے ہیں اور صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں،

شادی کو یادگار بنانے کے لیے کچھ اقدامات فی الوقت اور کچھ طویل المدت ہوتے ہیں۔ لمبے عرصے تک شادی کو یاد رکھنے اور خوشگوار بنانے کے لیے عام طور پر پیشہ ور فوٹو گرافر کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

یہ فوٹو گرافر دلہن دلہا کی علیحدہ، ایک ساتھ اور اہل خانے کی ایسی تصویر کیمرے سے کلک کرتا ہے، جنہیں اگر سالوں بعد بھی دیکھوں تو بہت اچھا اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

آپ نے ویسے تو شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے فوٹوگرافر کے بہت سے واقعات سنیے ہوں گے مگر اب کی بار ایک ایسا معاملہ پیش آیا، جس کے بارے میں جان کر آپ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔

مزید پڑھیں: 34 ہزار فٹ بلندی پر شادی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر ایک فوٹو گرافر نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ اُس نے دلہن دلہا اور میزبانوں سے کس طرح انتقام لیا۔

فوٹوگرافر کے مطابق انہیں دوست نے شادی میں بطور فوٹو گرافر مدعو کیا اور ایونٹ کور کرنے کے عوض 250 ڈالرز دینے کی رضا مندی ظاہر کی۔

فوٹو گرافر نے بتایا کہ ’میں صبح گیارہ بجے تقریب میں پہنچا اور شام ساڑھے سات بجے تک کام کرتا رہا، اس دوران میرا بھوک سے برا حال تھا مگر مجھے کسی نے پانی تک کا نہیں پوچھا‘۔

’میں نے اپنے دوست اور اُس کے اہل خانہ کو کئی بار اپنی بھوک سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے انتظار کا کہا، میں نے جب کھانے کی میزوں وغیرہ کی تصاویر بنا لیں تو کھانا ختم ہوگیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’تقریب میں کھانے کا وقفہ ہوا تو دلہن نے مجھے بلا کر تصاویر بنانے کا کہا، میں نے اپنی بھوک کا بتایا تو اُس نے پیسے نہ دینے کی دھمکی دی اور تقریب سے جانے کا حکم دیا، جس پر میں نے مجبور ہوکر کام جاری رکھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

فوٹوگرافر نے بتایا کہ ’میں پانچ گھنٹے تک بھوک کے عالم میں کام کرتا رہا، دلہن کی بات سُن کر مجھے اس قدر غصہ آیا کہ میں نے اُس کے سامنے ہی ساری تصاویر ڈیلیٹ کردیں‘۔

Comments

- Advertisement -