جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

‘قبرستان میں عکس بندی کرنے پر 29 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی حکام نے قبرستانوں میں تصاویر عکس بند کروانے اور قبروں کی بے حرمتی کرنے پر 5000 دینار جرمانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی دارالحکومت کویت سٹی کی میونسلپٹی کے شعبہ جنازہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل العوادی نے اعلان کیا ہے کہ قبرستانوں کی بے حرمتی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر فیصل العوادی نے کہا کہ سیاست دانوں، کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات کے جنازوں پر بڑے بڑے ہجوم قبرستانوں میں داخل ہوتے ہیں جس کے باعث متوفی کے اہل خانہ میں شدید غم و غصّہ پایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

آرٹیکل 8 کے مطابق جنازے کی نقل و حمل، غسل و کفن اور تدفین کے دوران میت کی حرمت کا تحفظ ضروری ہے، جو اس آرٹیکل کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اسے 2000 سے 5000 دینار تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دوسری آرٹیکل 3 میں کہا گیا ہے کہ قبرستانوں کو صرف جنازوں کی تدفین کےلیے استعمال کیا جاتا ہے، تصویر اور ویڈیوز بنانا قانوناً جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں