پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شاہدرہ سے گرفتار دہشتگردوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہدرہ سے گرفتار پانچ دہشت گردوں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار دہشت گردوں کے گروہ کو انسداد دہشت گردی فورس کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے

عدالت نے خصوصی گرفتار پانچوں دہشتگردوں ملزم سمر قند، عبد الرحمان، عمران، وزیر گل ،عصمت اللہ کا 14 روزاہ جسمانی ریمارنڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل سی ٹی ڈی نے شاہدرہ سے گرفتار کرکے بارودی مواد، اسلحہ، غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور مزید برآمدگی کےلیے 30 دن کا ریمانڈ منظور کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں