جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی کارکردگی صفر، چھ ماہ میں 29 ارب سے زائد کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کارکردگی گزشتہ چھ ماہ سے ناقص ہے،چھ ماہ میں 45ارب روپے کی آمدنی اور 62ارب سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 6ماہ میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، چھ ماہ کے اعداد و شمار اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو 6ماہ کے دوران 29ارب روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا رہا، پی آئی اے کی 6ماہ کے دوران آمدنی 45ارب سے زائدرہی، 62ارب روپے سے زائد آپریشنل اخراجات ہوئے۔

- Advertisement -

پی آئی اے کو جنوری میں 2ارب7کروڑ24لاکھ روپے کا نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق فروری میں3ارب3کروڑ21لاکھ نقصان کا سامنا رہا، مارچ میں نقصان کا تخمینہ2ارب6کروڑ15لاکھ رہا، 6ماہ کے دوران 29ارب2کروڑ14لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، ریونیو میں کمی پر اظہار برہمی

واضح رہے کہ پی آئی اے کی حالیہ بورڈ میٹنگ میں بھی ادارے کی  ناقص کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا, پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عرفان الہٰی کی صدارت اجلاس میں پی آئی اے کے جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کارکردگی اور مالی حسابات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر بورڈ اراکین نے ماضی کی صورتحال اور ریونیو میں مجموعی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں