کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جدید ترین خصوصیت کا حامل برطانیہ سے پہلا ائیر بس تھری ٹوئنٹی کا سیمولیٹر حاصل کر لیا، جس کے بعد سیمولیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زبوں حالی کی شکار قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ہوابازوں کو جدید خطوط پر تربیت کیلئے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
پی آئی اے جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ سیمولیٹرحاصل کرکے ہوابازوں کی ٹریننگ کے میدان میں برطانیہ اور یورپ کی صف میں کھڑا ہوگیاہے۔
ی آئی اے نے جدید ترین خصوصیت کا حامل برطانیہ سے پہلا ائیر بس تھری ٹوئنٹی کا سیمولیٹر حاصل کر لیا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کے پاس سیمولیٹرز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ سیمولیٹر کی مدد سے ہوا بازوں کو اڑان بھرنے، لینڈ کرنے اور دوران پرواز موسمی حالات سے نبردآزما ہونے کی تربیت دی جارہی ہے۔
سیمولیٹرکی تنصیب سے نہ صرف پائلٹس کی تربیت پرخرچ ہونیوالے ہزاروں ڈالرز بچ سکیں گے بلکہ نجی ایئرلائنزکے پائلٹ کوتربیت فراہم کرکے آمدنی بھی حاصل ہوگی۔
برطانیہ سے خریدے گئے سیمولیٹر کی مالیت نوے لاکھ ڈالر ہے، جدید سیمولیٹر ہوا بازوں کی تربیت کے معیار کو بہتربنانے میں یقیناً مددگار ثابت ہوگا۔