تازہ ترین

گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے اقدامات شروع

پی آئی اے انتظامیہ نے گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آج اسلام آباد سے 6 پروازیں بحال کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے تاہم اب انتظامیہ نے گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آج اسلام آباد سے 6 پروازیں بحال کی ہیں۔

حکام کے مطابق ایندھن بحران کے باعث کئی روز سے یہ پروازیں منسوخ کی جارہی تھیں، پرواز پی کے 601، 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوگی، جبکہ اسلام آباد اسکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہورہی ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ گلگت اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں، گلگت اسکردو سے پی آئی اے پروازیں پھنسے مسافروں کو اسلام آباد لائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی سے سینکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح گلگت اور اسکردو میں پھنسے ہوئے ہیں، پشاور کے باچاخان انٹرنیشل ایئرپورٹ سے بھی پی آئی اے کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے منسوخ ہونیوالی پانچوں بین الاقوامی پروازیں تھیں،  بائیس دنوں میں پشاور سے 72 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -