تازہ ترین

پی آئی اے طیاروں کا رنگ اور دُم کا ڈیزائن ایک بار پھر تبدیل

کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے طیاروں پر موجود کلر اسکیم اور دُم کا ڈیزائن ایک بار پھر تبدیل کرنے کی تیاریاں کرلیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں، انتظامیہ کی جناب سے مختلف ڈیزائن اور کلر اسکیم پر مبنی سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی دُم پر مارخور کی تصویر اور نئی بلیو کلراسکیم 2018 میں متعارف کرائی گئی تھی جسے عوامی دباؤ پر کلر اسکیم کو ختم اور موجودہ کلر اسکیم کو بحال کیا گیا تھا۔

بورڈ کی پیش کردہ سفارشات واپس کرکے مزید ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انتظامیہ کی طیاروں کا رنگ سفید، باڈی پر موجود ہری پٹی ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سفارشات میں طیاروں کی دُم پر موجود پاکستانی پرچم کے نیچے موجود بیچ کلرکی پٹی کے خاتمے کی تجویز دی گئی ہے، بورڈ ارکان نے طیاروں پر لازمی پاکستان لکھوانے سمیت دیگر تجاویز لانے کا بھی کہا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ ارکان کی جانب سے کلر اسکیم کیلئے پاکستانی تشخص ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت دی گئی ارکان نے کلر اسکیم تبدیلی کی صورت میں اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

اس کے علاوہ طیارے کی کلر اسکیم میں تبدیلی کیلئے مقامی اور غیرملکی ماہرین سے کرانے کی صورت میں تخمینہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اراکین کی جاری کردہ ہدایات کے تحت مزید نئی کلر اسکیم اورڈیزائن پیش کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے جہاز کی دم پر قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا اسٹیکر، پچاس ہزار ڈالر کے اخراجات

یاد رہے کہ اس سے قبل کی گئی مار خور کلر اسکیم میں مبینہ مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات ایف آئی اے میں تاحال جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں