تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

گلگت ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈنگ گیئر کا بولٹ نکل گیا

گلگت: اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 605 کے لینڈنگ گیئر کا بولٹ نکل گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والے طیارے پی کے 605 کے لینڈنگ گیئر کا بولٹ نکل گیا، سول ایوی ایشن حکام نے گلگت سے پی کے 606 کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ پر دوران انسپکشن طیارے کے لینڈنگ ٹائر کا نٹ بولٹ ملا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انجینئرز کو طلب کرلیا گیا ہے، سی اے اے اور انجینئرز طیارے کے وہیل کی جانچ کررہے ہیں۔

طیارے کے لینڈنگ گیئر کا نٹ بولٹ نکلنے کے سبب پرواز کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ریاض سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8726 میں فنی خرابی کے سبب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے کا دروازہ بند نہیں ہورہا تھا، اس معاملے کے بعد مسافروں نے طیارے میں جانے سے انکار کردیا تھا اور حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے لیے متبادل کا انتظام کریں۔

خیال رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں