ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ریکوڈک کیس، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کی واپسی کے لیے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریکوڈک کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے ریکوڈک کیس میں ضبط ہونے والے روز ویلٹ ہوٹل کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں جس کے تحت قومی ایئرلائن برٹش ورجن آئی لینڈز میں جاری ریکوڈک کیس میں فریق بننے جارہی ہے۔

پی آئی اے نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کر لیں۔ علاوہ ازیں پی آئی اے انوسٹمنٹ کے نام سے قائم ایئرلائن کی ذیلی کمپنی بھی کیس میں فریق بنے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نیب نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

قومی ایئرلائن کی ذیلی کمپنی پی آئی اے انوسیٹمنٹ کیس میں دلائل دینے کے لیے علیحدہ وکیل کی خدمات حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں روز ویلٹ انتظامیہ نے اکتیس اکتوبر سے ہوٹل مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔  انتظامیہ نے جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہا ’کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا‘۔

یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ہوتا تھا جبکہ پاکستان میں اسے اہم اور مہنگا ترین اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں