جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے کیبن کریو نے ٹیک آف سے پہلے طیارے کی ہنگامی سلائیڈ کھول دی، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے فضائی عملے کی مبینہ غفلت سے پچیس مسافر اسلام آباد جا نے سے رہ گئے، کیبن کریو نے ٹیک آف سے پہلے طیارے کی ہنگامی سلائیڈ کھول دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد روانگی کیلئے تیار تھی کہ کیبن کریو نے ٹیک آف سے پہلے ہنگامی سلائیڈ کھول دی۔

سلائیڈ کھلنے سے طیارے کے ایک دروازے کو بند کرکے مسافروں کوکم کرنا پڑا، جس کے باعث پچیس مسافر اسلام آباد نہیں جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی ڈیوٹی کے سبب پی آئی اے کا عملہ اعصابی تناؤ کا شکار ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہر بارہ گھنٹے بعد فضائی عملے کو چوبیس گھنٹے آرام دیا جاتا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا تھا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں فضائی میزبانوں کے لیے 16 گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی قرار دی گئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں