21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

شدید معاشی بحران کا شکار پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے تاہم آج  بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث شدید متاثر ہے۔ گذشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی آج 15 پروازیں آپریٹ ہوگی جبکہ کل سے فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگا، 13 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی۔

- Advertisement -

ایئر لائن ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، جبکہ کراچی سے لاہور کی  پی کے 306، 307، گوادر 503، 504 اور سکھر 536، 537 منسوخ ہیں۔

اندرون ملک کے علاوہ کراچی سے دمام اور اسلام آباد سے دبئی جانے والی آٹھ بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آج 15 پروازیں چلائے گی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے ایندھن کی فراہمی کے بعد کل سے فلائٹ آپریشن معمول پر آجائے گا۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان دیرینہ تنازعہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔، آئندہ چند روز میں ایندھن کی سپلائی معمول پر آنا شروع ہو جائے گی۔

پی آئی اے نے معاملے کو حل کرنے میں تعاون پر پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں