اشتہار

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فضائی آپریشن کے متاثر ہونے کی خبر پر پی آئی اے کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فضائی آپریشن کے متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں سےمتعلق خبر پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فضائی آپریشن کے متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

،ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اےملکی معاشی صورتحال کے باعث اس ماہ مالی مشکلات کاشکار ہوئی، گروپ 1 تا 4 کےاسٹاف کی تنخواہیں وقت پر ادا کیں، دیگرافسران کی تنخواہوں میں چندروز کی تاخیر ہوئی،جلداداکردی جائیں گی۔

- Advertisement -

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ چندعناصر کی آپریشن متاثرکرنے کی خبرشائع کروانےکی کوشش گمراہ کن ہے۔

یاد رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے باوجود تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پائلٹس نے احتجاجاً پروازیں آپریٹ نہ کرنے پرغور کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ پائلٹس اور دیگر افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے آخر میں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں