پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے 55 کیبن کریو کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 55 کیبن کریو کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 55 کیبن کریو ممبران کی ملازمت کا دوسالہ کنٹریکٹ معیاد ختم ہوگئی،پی آئی اے نے ان کیبن کریو کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ملازمین وقتی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دو سالہ کنٹریکٹ پر رکھے گئے تھے تاہم کرونا بحران کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود ہو گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کو کنٹریکٹ معیاد کے پورے ہونے کی اطلاع کے لئے خطوط جاری کر دیے ہیں۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ملازمین کے نام خط لکھا، جس میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ائیرلائن انڈسٹری کو 314 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، دنیا بھر میں ائیرلائن نے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا ہے، کئی ائیرلائن نے ملازمین کو چھٹیوں پر بھی بھیج دیا ہے۔

سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے واضح کیا کہ پی آئی اے ایک دہائی سے زائد سے مالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصد رہ گیاہے، اسی لئے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کافیصلہ کیاہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں