قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اے ٹی آر طیاروں سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اےٹی آرطیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے حوالے سے خبرغلط ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اےٹی آرطیارے فلائٹ آپریشن کا حصہ ہیں، معمول کی دیکھ بھال اور مینٹیننس کےعلاوہ کوئی طیارہ گراؤنڈ نہیں کیاگیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن نےاےٹی آرطیارےگراؤنڈکرنےسےمتعلق کوئی بیان نہیں دیا تمام اےٹی آرطیارےاپنی معمول کی پروازیں کررہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جدیدترین کم ایندھن والےطیارےبیڑےمیں شامل کرناچاہتے ہیں ایئرلائن کی ضرورت کے مطابق نئےطیارےحاصل کیےجاتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا 31 اگست تک کوئی طیارہ گراؤنڈ کرنےکامنصوبہ نہیں، سیفٹی پی آئی اےکی اولین ترجیح ہے اور رہےگی۔