ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی آئی اے ملازمین کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایرلائن آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، پی آئی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام طبقات پر ہوگا۔ قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہو گا۔

- Advertisement -

دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنا بھی جرم ہوگا۔ اس کے علاوہ لازمی سروسز ایکٹ کے خلاف سرگرمی بھی جرم شمار ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق دیے گے حکم پر اگر ملازمین کی جانب سے عمل کرنے سے انکار کیا جاتا ہے تو یہ بھی جرم ہوگا۔

پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں