The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے انجینئرز کی تنخواہ اور مراعات میں 50 فیصد کمی کا اعلان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایئرکرافٹ انجینئرز کی خصوصی تنخواہ، الاؤنسز اور سالانہ انکریمنٹ میں کمی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیومن ریسورس (ایچ آر) آفیسر کی جانب سے تنخواہوں میں مراعات میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کی خصوصی تنخواہ اور الاؤنسز میں پچاس فیصد کمی جبکہ سالانہ انکریمنٹ میں کو کم کرکے موجودہ بنیادی تنخواہ کے 3 تا پانچ فیصد تک مساوی کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جنوری 2021 سے تمام ائیرکرافٹ انجیئنرز، انجنئیرنگ انسٹرکٹرز سمیت ڈی سی ایز اور چیفس کو ماہانہ اسپیشل تنخواہ اور اسپشل الاؤئنس 50 فیصد ادا کیا جائے گا۔

ایچ آر  نے واضح کیا ہے کہ اسپیشل تنخواہ اور الاونسز کی 50 فیصد ادائیگی کا مطلب موجودہ ادا کی جانے والی ادائیگی کا 50 فیصد ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 5 سالہ اےای پی ایس ملازمت کے حامل ایئر کرافٹ انجیئنرز ، انجنئیرنگ انسٹریکٹر ،ڈی سی ایز اور چیفس کو موجودہ بنیادی تنخواہ کا 5 فیصد سالانہ انکریمینٹ ادا کیا جائے گا جبکہ دیگر ایئر کرافٹ انجیئنرز ،انجنئیرنگ انسٹریکٹر ،ڈی سی ایز اور چیفس کو سالانہ انکریمینٹ کو  مد میں موجودہ بنیادی تنخواہ کا 3فیصد  ادا کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں