ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پابندی اٹھنے کے بعد پی آئی اے کا یورپ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نیا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حال ہی میں پابندی اٹھنے کے بعد اب نیا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ پی آئی اے کا یورپ فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے شعبہ انجینئرنگ انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے سبب پی آئی اے کے 34 کے فلیٹ میں 17 طیارے گراؤنڈ ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یورپ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 کے 12 طیاروں میں سے 7 گراؤنڈ ہیں، ایئر بس 320 ساختہ 17 طیاروں میں سے 7 گراؤنڈ ہیں، جب کہ 5 اے ٹی آر طیاروں میں سے صرف 2 طیارے فلائٹ آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

گراؤنڈ ہونے والے طیاروں میں زیادہ تر انجن، لینڈنگ گیئر، APU سمیت دیگر پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ ہیں، جس سے قومی ایئر لائن کو کروڑوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

پی آئی اے گراؤنڈ طیارہ پی آئی اے گراؤنڈ طیارہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے زیادہ تر طیارے کئی سال سے گراؤنڈ ہیں، اور گراؤنڈ ہونے والے طیاروں کے زیادہ تر پرزہ جات دوسرے طیاروں میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے پیرس کے لیے شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پابندی اٹھانے کے ساتھ قومی ایئر لائن کو واضح کیا ہے کہ یورپ آنے والے جہازوں کا سخت سافا انسپیکشن ہوگا اور سخت مانیٹر بھی کیا جائے گا۔

ادھر پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیرس کے لیے آپریٹ ہونے والا جہاز تیار ہو گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں