جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب22کروڑروپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق  باکمال لوگ لاجواب سروس کے دعویدار قومی ادارہ پی آئی اے نئے پاکستان میں بھی اربوں روپے کے خسارے سے دوچار ہے اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک متاثر ہونے والے پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول بھی مسافروں کیلئے درد سر بن گئے۔

اے آر وائی نیوز نے قومی ایئرلائن کے مالی خسارے کے نتائج حاصل کرلیے۔ نواز لیگ کے دورحکومت میں سیاسی بھرتیوں کے ثمرات قومی ایئرلائن پر پڑںے لگے، پی آئی اے کا حالیہ خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ گیارہ مہینے میں پی آئی اے کو54ارب22کروڑ روپے مالی خسارہ ہوا، پی آئی اے گزشتہ برس کی نسبت 13ارب روپے سے زائد کے خسارے میں دھنس گئی۔

مالی رپورٹ کے مطابق11ماہ میں روپے کی قدر11فیصد گرنے سے نقصان ہوا، اس کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں23فیصد اضافہ بھی خسارے کا سبب ہے۔

قومی ادارے کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے، کبھی لندن، کبھی جدہ تو کبھی سکھر جانے والی پروازوں کیلئے مسافرسرگرداں و پریشان دکھائی دیتے ہیں، اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے شیڈول میں روز بروز تاخیر مسافروں کیلئے درد سر بن چکی ہے۔

کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے787اچانک منسوخ کردی گئی، ااس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز کی چوبیس گھنٹے کیلئے روانگی میں تاخیر کی گئی ہے جبکہ لندن سے کراچی آنے والی پرواز788 بھی چوبیس گھنٹے کیلئے تاخیر کا شکارہے، مذکورہ پرواز اب جمعرات کو لندن سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں