جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی آئی اے حادثے سے بچ گئی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ کے بعد طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہؤ دکھاتے ہوئے فائر بوتل سے انجن میں آگ پر قابو پانےکی کوشش کی جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

- Advertisement -

اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار ا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پہنچ گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر تارا گیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں، جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے ان میں سے 15 مسافروں نے جانے سے انکار کردیا، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائیگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں