اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے شعبہ ٹی جی ایس کی غفلت کے باعث پرواز کینسر کی مریضہ کو چھوڑ کر دوحا روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کینسر کی مریضہ ایمبولفٹر ڈرائیور کی غفلت سے طیارے تک نہ پہنچ سکی اور پرواز مریضہ کو چھوڑ کر دوحا روانہ ہوگئی۔
مریضہ کےدستاویزات اور ادویات بھی چلی گئیں جب کہ فیملی بھی روانہ ہوگئی اور مریضہ ایئرپورٹ پر رہ گئیں۔
کینسر کی مریضہ مسافر نے پی کے 287 سے دوحہ روانہ ہونا تھا لیکن ایمبولفٹر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے طیارے تک نہ پہنچ سکی۔ مریضہ کوفیملی کے ہمراہ دوحہ جاناتھا۔
پرواز میں سوار نہ کرانے پر خاتون مسافر نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر احتجاج کیا جس پر پی آئی اے عملہ پہنچ گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون مریضہ کو قطر ایئرویز سے آج رات دوحا روانہ کیاجائے گا۔