اشتہار

پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کیلیے پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شمالی علاقہ جات کیلیے پروازوں سے متعلق بڑا اعلان کر کے سیاحت کے خواہش مندوں کو خوشخبری سنا دی۔

ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کیلیے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا، اسلام آباد سے چترال کیلیے دو طرفہ پرواز کو فضائی آپریشن میں شامل کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے ہفتہ وار 2 پروازیں 18 مئی سے شروع کرنے جا رہی ہے، دبئی سے اسکردو کیلیے 2 طرفہ پرواز بھی 29 اپریل سے اڑان بھرے گی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق جمعہ کو دبئی سے اسکردو اور پیر کو اسکردو سے دبئی کیلیے پروازیں چلائی جائے گی۔

قومی ایئر لائن نے اس سے قبل سال 2022 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کی جانب راغب کرنے کیلیے اضافی پروازوں کا اعلان کیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ہفتے میں 12 بار اسلام آباد سے اسکردو تک مزید پروازیں شامل کی گئیں۔

پی آئی اے نے پیشکش کی تھی کہ موسم گرما کی تعطیلات اور عید کی تعطیلات کیلیے موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنے ٹکٹ بک کروائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں