بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پی آئی اے پریمئر سروسز‘ چارسو ملین کا خسارہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی آئی اے پریمیئر سروسزمیں ساڑھے تین ماہ کے دوران ادارے کو چارسو ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ تین ماہ میں طیارے کے کرائے کی مد میں 72لاکھ ڈالر قومی فضائی کمپنی نے سری لنکن ایئر کو ادا کئے۔

وزیر اعظم نے چودہ اگست کو اسلام آباد سے لندن کیلئے پریمیئر سروس کا آغاز کیا تھا جبکہ ماہ اکتوبر میں پی آئی اے نے کراچی سے لندن کیلئے پریمیئر سروس شروع کرنا تھا جو کہ تاحال شروع نہیں ہوسکی ۔

پریمیئر سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل کئے گئے ایئربس330طیارہ استعمال ہورہا ہے ‘ ایئر بس330طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کیا گیا تھا۔

پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پرایک ایئربس 330طیارہ حاصل کیا ‘ویٹ لسٹ پرحاصل کئے گئے ائر بس 330طیارے کا آٹھ ہزار ڈالرفی گھنٹہ ایک طیارے پر پی آئی اے کرایہ ادا کررہی ہے‘ اس طرح سے یومیہ پی آئی اے پریمئیر پر 80ہزار ڈالرسے زائد کے اخراجات آرہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے لند ن کی پرواز شروع کرنے کے لیے ایئر بس 330کا دوسرا طیارہ پی آئی اے کو سری لنکن ایئرلائن نے حوالے نہیں کیا ‘ کیونکہ پی آئی اے پہلے ہی طیارے کا کرایہ وقت پر ادا نہیں کررہی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں