تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی نجکاری: فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، اب تک مجموعی طور پر13 فضائی میزبان سلپ ہوئے تاہم ادارے کسی ملازم کو واپس لانے بھی ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فضائی میزبانوں میں تشویش اور ادارے پر بے یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، مجموعی طور 13 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوچکے ہیں۔

سال دوہزار بائیس میں پانچ فضائی میزبان لاپتہ ہوئے تھے، سال 2023 میں کینیڈا کی پروازوں پر سات فضائی کریو ممبرز سلپ ہوئے جبکہ سال دوہزار چوبیس کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پہلا کریو ممبربھی گزشتہ روز کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی۔

پی آئی اے کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ایئر ہوسٹس فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سوشل ویلفیئر اسٹیٹس کریو کے سلپ ہونے کیوجہ پی آئی اے آج تک کسی بھی فضائی میزبان کو واپس لانے میں ناکام رہی۔

اس حوالے سے انضباطی کارروائی جاری ہے، پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ میں ہوئے۔

فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے کے پاس موجود فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کرنے کا انتباہ بھی دے دیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں