اشتہار

پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کیلئے آئی ایم ایف کی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ائیر لائن پی آئی اے کے اربوں روپے خسارے کے معاملے میں آئی ایم ایف نے بھی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور منافع بخش بنانے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ پی آئی اے کے خسارے میں کمی ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

- Advertisement -

ایئرلائن ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ہدایت کی ہے کہ حکومت پی آئی اے کے سالانہ اربوں روپے خسارے پر قابو پانے کے اقدامات کرے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کی آمدنی بڑھا کر بہتری لائی جائے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں