بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کیا پنجاب حکومت واقعی پی آئی اے خرید رہی ہے؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اس کی خریداری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی بولی ناکام ہونے کے بعد پہلے کے پی حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریدنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ اہم بیان سامنے آیا کہ ان کی قومی ایئر لائن خریداری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بات چیت ہوئی ہے۔

یہ گفتگو میڈیا میں منظر عام پر آنے کے بعد اس حوالے سے چہ مہ گوئیاں ہونے لگیں جس کی پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وضاحت کر دی ہے۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریدنے کے لیے پنجاب حکومت میں کسی سطح پر بات چیت نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے صرف جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس پر عوام توجہ نہ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے مریم نواز سے ان کی بات ہوئی ہے جس میں قومی ایئر لائن کو خرید کر بالکل برینڈ نیو ایئر لائن قائم کرنے اور ایئر پنجاب کے نام سے چلانے پر بات ہوئی تھی۔

مریم نواز کا نواز شریف کو پی آئی اے خریدنے کا مشورہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں