کراچی : پی آئی اے نے امریکی حکام سے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اجازت طلب کرلی ہے اور کہا اجازت ملنے پرپی آئی اے پہلی بار امریکا کے براہ راست پروازیں چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اےانتظامیہ نے امریکی حکام سے رابطہ کیا اور امریکامیں پھنسےپاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیےاجازت طلب کرلی ہے۔
سی ای اوایئرمارشل ارشدملک نے امریکی سفیراورامریکی محکمہ خارجہ کوخط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اےخصوصی پروازوں سے امریکی شہریوں کو نیویارک پہنچائے گی اور امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کولےکرواپس وطن آئے گی۔
خط میں کہا گیا کہ چندماہ قبل امریکاکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نےپی آئی اےکاآڈٹ کیا اور ٹی ایس اے نےپی آئی اے کے آڈٹ کے دوران اپنے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اوردیگراقدامات کوتسلی بخش قراردیا۔
پی آئی اے کو امریکا کے لیے براہ راست ریلیف پروازوں کی اجازت دی جائے، اجازت ملنے پر پی آئی اے پہلی بار امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی، ریلیف پروازوں کے لیےبوئنگ777طیارےاستعمال ہوں گے ، پروازوں سےبڑی تعدادمیں امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوگی۔
خیال رہے عالمی پروازوں کی بندش کے باعث دنیا بھر میں ذرائے نقل حمل التواء کا شکار ہیں تاہم پی آئی اے ریلیف پروازوں کے ذریعے ہم وطنوں کو وطن واپس پہنچانے کیلئے مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔