اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پی آئی اے کے عملے کی گاڑی کو لاہور ایئرپورٹ پر حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے عملے کیلیے مامور ایک اور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو فضائی میزبان شدید زخمی ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پانچ روز کے دوران پی آئی اے عملے کے ڈراپ پر مامور دوسری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، یہ حادثہ آج لاہور ائرپورٹ کی پارکنگ سے نکلتے ہوئے پیش آیا۔

جدہ سے آنے والی حج پرواز کی 2 فضائی میزبانوں کو ایئرلائن کی گاڑی ہوٹل ڈراپ کرنے جا رہی تھی، پارکنگ سے تیز رفتاری کے ساتھ نکلنے والی کار نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے عملے کی گاڑی کو لاہور ایئرپورٹ پر حادثہ

تیز رفتار ٹکر کے باعث گاڑی کے ائربیگز کھل گئے جبکہ فضائی میزبانوں کو شدید چوٹیں آئیں فائزہ اور حمیرا نامی میزبانوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آج سے تین روز قبل بھی لاہور سے سیالکوٹ جاتے ہوئے فضائی میزبانوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکراگئی تھی، حادثے میں شدید زخمی فضائی میزبانوں میں سے ایک کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں