جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

پی آئی اے عملے کی ایمانداری، مسافر کو جہاز میں‌ بھولے گئے قیمتی زیورات واپس کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات واپس کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی کی پرواز میں مسافر عبداللہ موسیٰ اپنا سامان بھول گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات شامل تھے۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے سیکیورٹی پر معمور سکندر زیب کو کیبن کی تلاشی پر ایک بیگ ملا جب اس کو کھول کر دیکھا گیا تو اس میں سونے کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں موجود تھیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی اہلکار نے مذکورہ سامان پی آئی اے انتظامیہ کے حوالے کر دیا اور انتظامیہ نے تصدیق کے بعد سامان کو اس کے مالک عبداللہ موسیٰ کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں