اشتہار

پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں کی بحالی کیلیے اقدامات تیز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں کی بحالی کیلیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات تیز کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں کی بحالی کیلیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپی کمیشن اور ایاسا سے رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سی اے اے حکام کی یورپی یونین حکام سے 8 گھنٹےطویل آن لائن اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین حکام نےاب تک کیے جانے والے اقدامات پر سوالات کیے، یورپی کمیشن اور ایاسا حکام نے لائسنسنگ، اوور سائٹ، رجسٹریشن معاملات پر سوالات کیے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سی اے اے حکام نے یورپی حکام کو اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور ڈائریکٹر لائسنسنگ اور دیگر شعبوں پر اقدامات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کا متعلقہ وفد برسلز میں یورپی حکام کو ون آن ون بریفنگ دے گا، اقدام سے مطمئن ہونے پر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کردیا تھا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا تھا اس حوالے سے  ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاسا نے کہا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں