جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے ٹریفک عملے نے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایئرپورٹ پر پی آئی اے ٹریفک عملے نے مسافر خاتون کو کھویا ہوا قیمتی سامان واپس کرکے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اےٹریفک عملے نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر خاتون کا کھویا قیمتی سامان واپس لوٹا دیا۔

لندن سے آنیوالی خاتون مسافر بورڈنگ لاونج میں اپنا قیمتی سامان بھول کر جہاز میں جا بیٹھی، جس کے بعد خاتون نے پی آئی اے کے عملے کو اپنے سامان بھولنے سے متعلق آگاہ کیا۔

پی آئی اے کے پسنجر ہینڈلنگ کے سپر وائز ر آغا عمیر نے خاتون کا دستی سامان بورڈنگ لاونج سے ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا، سامان میں برطانوی پونڈ اور جیولری سمیت قیمتی اشیاء موجود تھیں۔

سامان ملنے پر خاتون مسافر نے پی آئی اے اور عملے کا شکریہ ادا کیا جبکہ پی آئی اے کے اسٹیشن مینجر احمد عالم نے عملے کی فرض شناسی پر ستائش کی۔

خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے کراچی پہنچی تھیں اور پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پشاور جارہی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں