منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا 777 بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا 777 بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ،  پی آئی اے نے حکومت پاکستان  سے معاونت طلب کرتے ہوئے معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھانے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا ، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریباً 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے عبد اللہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارے کو یکطرفہ فیصلے کی وجہ سے روک لیاگیا، پی آئی اے کادوسری کمپنی سےقانونی تنازع برطانوی عدالت میں چل رہاہے۔

ترجمان نے مزید کہا طیارہ روکنا ناقابل قبل عمل ہے ، حکومت پاکستان کی معاونت طلب کی ہے، حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھایا جائے۔

عبد اللہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور مسافروں کی وطن واپسی کیلئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں