پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کرونا کے پیش نظر قومی ایئرلائن کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر بائیومیٹرک حاضری جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملازمین اپنی حاضری متعلقہ دفاتر میں موجود رجسٹر میں از خود لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردیے۔ جس کے تحت بائیومیٹرک حاضری جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی آئی اے کے کسی دفتر میں بائیو میٹرک حاضری نہیں لگائی جائے گی بلکہ ملازمین اپنی حاضری متعلقہ دفاتر میں موجود رجسٹر میں از خودلگائیں گے۔

حاضری لگانے والا ملازم خود اپنی حاضری رجسٹر میں درج کرے گا۔

نئے احکامات کے تحت تمام عملے کی حاضری بذریعہ ای میل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو ارسال کریں گے۔ حاضری ہر مہینے کی 10 تاریخ سے قبل جمع کرائی جائے گی۔

یاد رہے کہ 22 نومبر کو پی آئی اے نے دفاتر میں حاضری کا لچکدار نظام متعارف کرایا تھا۔ نئے نظام کے تحت پی آئی اے ملازمین صبح 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک دفتر آسکیں گے۔ صبح 8 بجے حاضری لگانے والوں کی چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی جبکہ ساڑھے نو بجے حاضری لگانے والے ملازمین شام6 بجے گھر جا سکیں گے۔

کرونا کی دوسری لہر، پی آئی اے کا بڑا اقدام

قومی ایئرلائن کے ملازمین کو یومیہ ساڑھے 8 گھنٹے حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔

لچکدار حاضری نظام ہیڈ آفس ٹریننگ سینٹر سیلز اور فیلڈ آفس کے لیے ہوگا۔ لچکدار حاضری نظام کا اطلاق پیر 23 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے نے یہ اقدام کرونا کی تازہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اٹھایا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں