تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پی آئی اے کا مالی بحران : وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : پی آئی اے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے 8 ارب روپے کی منظوری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

پی آئی اے کو منظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا۔

اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں خطیر رقم کے حصول کے بعد پی آئی اے کے آپریشنز میں بہتری آئے گی۔

قومی ائیرلائن کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر ضروری امور کے لیے رقوم کا استعمال بنایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوری طور ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس او کو گراؤنڈ ہینڈلگ کی مد میں ادائیگیوں کو ممکن بنایا جائے گا، رقم کے ذریعے فوری طور پر قرضہ جات کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔

 

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں