تازہ ترین

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ

کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو فیول کی فراہمی بند ہونے کے باعث آج آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں ، معاملہ حل نہ ہوا تو پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور پی ایس اوتنازعہ شدت اختیارکرگیا، جس کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بری طرح متاثر ہے اور فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ایئرلائن ذرائع نے بتایا ہے کہ واجبات عدم ادائیگی پرملتان ، سکھر،گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اےکوفیول کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث پی آئی اے نے آج آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنےکی تصدیق کردی اور بتایا کہ ملتان سے کراچی، ملتان سے اسلام آباد، گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں ، اسلام آبادسےسکھرکی بھی دوطرفہ پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے نے پی ایس اوکوشیڈول کےمطابق 65کروڑ روپےاداکرنےہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں منسوخی سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس اوسے معاملہ حل نہ ہوا تو پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے، پی آئی اےکوفوری طورپر7ارب روپے کی ضرورت ہے، پی آئی اے نے وزارت ہوا بازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں