کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے برسوں پرانے لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے ادارے کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کے لوگو اور ایئر کرفٹ ڈیزائن کو تبدیل نہیں کیا جارہا، انھوں نے کہا کہ قومی پرچم بردار طیارے کا لوگو میں کوئی ردوبدل نہیں ہورہا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز قومی پرچم بردار ہیں، تمام فیصلے بورڈ اور متعلقہ وزرات کے تابع ہیں، جہاز کی ٹیل پر پرچم اور طیارے کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پی آئی اے کے طیاروں سے متعلق اچھی خبر
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایئروائس مارشل عامر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کردی گیا ہے، امر حیات کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سی ای او مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خرم مشتاق کے پاس قائم مقام سی ای او کا اضافی عہدہ تھا، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر عامر حیات کو سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔