منگل, جون 24, 2025
اشتہار

جنگ بندی سے قبل ایران کے اسرائیل پر حملے میں تباہی کے مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے قبل ایران کی جانب سے تل ابیب پر بھرپور طاقت کے ساتھ حملے کیے گئے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے سے قبل ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بئر سبع میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

ابتدائی طور پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 تھی جو بعد میں بڑھ کر 5 ہوگئی جبکہ لگ بھگ 20 اسرائیلی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ایران کے میزائل حملے میں تباہی کے مناظر ملاحظہ کیجیے:

واضح رہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر میں امریکا کے بڑے فوجی اڈے پر میزائل ڈاغے جس کے چند گھنٹے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ملک باقاعدہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور جامع سیز فائر پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔

بعدازاں ایران اور اسرائیل نے سیز فائر کا باضابطہ اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں