تازہ ترین

حج پر جانے والے پاکستانی عازمین رُل گئے

اسلام آباد : نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر حج پرواز کی تاخیر کے باعث عازمین رُل گئے ، فلائٹ عملے کی جانب سے بار بار ٹائمنگ تبدیلی سے عازمین نے غصے کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق حج پر جانے والے پاکستانی عازمین رُل گئے، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر حج پرواز تاخیر کا شکار ہے ، جس سے عازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

عازمین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئرلائن اورحاجی کیمپ عملے کے ناروا سلوک پر برہمی کا اظہار کیا اور فلائٹ عملےکی جانب سےباربارٹائمنگ تبدیلی سے عازمین غصے میں آگئے۔

شیڈول کےمطابق پرواز3723کودوپہر ڈیڑھ بجےروانہ ہونا تھا، وزیرمذہبی امورطلحہ محمود نے پرواز کی تاخیر پر نوٹس لیا اور اسلام آبادایئرپورٹ پہنچ گئے۔

عازمین نے وزیر مذہبی امور سے پینے کیلئے پانی اور کھانا نہ دینے کی شکایت کی ، جس پر وزیر مذہبی امور نے ایئرلائن عملے کو فوری طلب کر لیا اور عازمین کو ہوٹل بھجوایا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں