لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم سے 10 محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ 10،9محرم پرموبائل سروس جلوس کے راستوں پر بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق محرم سیکیورٹی پلان سے متعلق پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کااجلاس ہوا، جس میں محرم الحرام پر صوبےکی امن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا یکم سے10محرم تک پاک فوج کی24کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں، محرم کیلئے رینجرز کی بھی34کمپنیوں کی خدمات کی درخواست مانگی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا وفاقی وزارت داخلہ کو اس حوالےسے خط لکھ دیا گیا ہے ، یکم سے10محرم پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ 10،9محرم پرموبائل سروس جلوس کے راستوں پر بند رہے گی۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیاگیا، تمام اضلاع میں حساس مقامات پرفول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔